QR CodeQR Code

وفاق سندھ کو نظر انداز کر رہا ہے، نثار کھوڑو

31 May 2014 21:16

اسلام ٹائمز: حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ کراچی میں بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ، لینڈ مافیا سمیت دہشتگردی کو روکنے کیلئے جاری آپریشن حکومتی رٹ قائم ہونے تک جاری رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ سینئر صوبائی وزیر و وزیر تعلیم سندھ نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ وفاق سندھ کو نظر انداز کر رہا ہے جس کی وجہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کی سندھ میں شکست ہے۔ حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں آفر لیٹر تقسیم کرنے کی تقریب کے دوران خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ وفاق کی جانب سے سندھ کے ساتھ بے دلی کا رویہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے گیارہ مئی کو یوم احتجاج منا کر غیر جمہوری قدم اٹھایا ہے اور سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی اپوزیشن بنچوں پر نہیں بیٹھ رہے ہیں جس کی وجہ سے تاحال اپوزیشن لیڈر مقرر نہیں کیا جا سکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ، لینڈ مافیا سمیت دہشت گردی کو روکنے کے لئے آپریشن تمام سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے کے بعد شروع کیا گیا تھا جو حکومتی رٹ قائم ہونے تک جاری رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 388122

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/388122/وفاق-سندھ-کو-نظر-انداز-کر-رہا-ہے-نثار-کھوڑو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org