QR CodeQR Code

امریکہ نے ایک فوجی کے بدلے گوانتانامو بے سے پانچ طالبان رہا کر دیئے

1 Jun 2014 00:06

اسلام ٹائمز: طالبان قیدیوں کی رہائی کے بدلے 28 سالہ امریکی سارجنٹ بووی رابرٹ برگڈل کو رہا کروانے مین قطر نے اہم کردار ادا کیا۔ بووی رابرٹ برگڈل مشرقی افغانستان کے صوبہ پکتی میں متعین الاسکا سے تعلق رکھنے والی انفنٹری سے ریجنٹ سے متعلق تھا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان میں پانچ سال سے طالبان کے زیر حراست امریکی فوجی کو گونتانوموبے میں پانچ افغان قیدیوں کی رہائی بدلے میں رہا کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق 28 سالہ امریکی سارجنٹ بووی رابرٹ برگڈل کو صحیح سلامت امریکی حکام کے حوالے کیا گیا۔ ان پانچ افغان قیدیوں کو قطر کے حوالے کیا گیا جس نے اس تبادلے میں اہم کردار ادا کیا۔ واضح رہے کہ امریکی سارجنٹ برگاڈل واحد امریکی فوجی ہے جو افغان طالبان کے زیر حراست تھا۔ پینٹاگون کے مطابق بووی رابرٹ برگڈل مشرقی افغانستان کے صوبہ پکتی میں متعین الاسکا سے تعلق رکھنے والی انفنٹری سے ریجنٹ سے متعلق تھا۔ وہ افغانستان پہنچنے کے پانچ ماہ بعد ہی اپنے اڈے سے لاپتہ ہو گئے تھے۔ 

یاد رہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ ہیلری کلنٹن نے بووی رابرٹ برگڈل کے پکڑے جانے کی مذمت کی تھی اور کہا تھا کہ فوج ان کی بازیابی اور تلاش کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔ ان کی محفوظ بازیابی پر انعام بھی مقرر کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 388141

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/388141/امریکہ-نے-ایک-فوجی-کے-بدلے-گوانتانامو-بے-سے-پانچ-طالبان-رہا-کر-دیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org