0
Sunday 1 Jun 2014 09:17

مسئلہ کشمیر ہند و پاک کا آپسی معاملہ نہیں بلکہ متنازعہ ہے، جمعیت اہلحدیث

مسئلہ کشمیر ہند و پاک کا آپسی معاملہ نہیں بلکہ متنازعہ ہے، جمعیت اہلحدیث
اسلام ٹائمز۔ جمعیت اہل حدیث جموں و کشمیر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جموں و کشمیر کا معاملہ صرف بھارت اور پاکستان کا معاملہ نہیں بلکہ اصل میں یہ ریاست کے لوگوں کا معاملہ ہے جو گذشتہ 5 دہائیوں سے لٹکا ہوا ہے، اہلحدیث کے ایک بیان میں کہا گیا کہ اس عرصہ میں کشمیریوں پر کیا گذری وہ عیاں ہے، سینکڑوں کی تعداد میں غائب کے گئے جن کا کوئی اتہ پتہ نہیں ہے، ہزاروں کو زندان بلا میں جسمانی طور ناکارہ اور ذہنی طور مفلوج بنادیا گیا اور ہنوز ظلم و تشدد، قتل و غارت گری پکڑ دھکڑ کا یہ سلسلہ جاری ہے جسمیں شیوخ و شبان کی کوئی تمیز نہیں ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 370 کا بہانہ بنا کر مسلمانوں کے خون سے سر زمین کشمیر کو رنگین بنانے کے منصوبے بنائے جارہے ہیں جو نہ صرف اخلاقی جرم ہے بلکہ انسانیت کا نیلام ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ جمعیت اہل حدیث ابتداء سے ہی اس بات کی قائل ہے کہ کشمیر ایک متنازعہ قضیہ ہے جس کا حل ہونا ابھی باقی ہے اور دفعہ 370 پر لڑنا اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلمانوں کو اپنے اہل و عیال اور اپنے ماحول میں معاشرہ کی اصلاح کرنے کی طرف بھرپور توجہ دینی چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 388194
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش