0
Friday 1 Oct 2010 08:49

شکارپور،راکٹ حملے میں نیٹو کے 27 آئل ٹینکرز تباہ،2 افراد زخمی

شکارپور،راکٹ حملے میں نیٹو کے 27 آئل ٹینکرز تباہ،2 افراد زخمی
 شکارپور:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق شکارپور میں دہشت گردوں کے حملے میں نیٹو کے دو درجن سے زائد آئل ٹینکرز تباہ ہو گئے۔ حملے کے نتیجے میں لگنے والی آگ سے دو افراد زخمی ہو گئے اور تین گاڑیاں جل گئیں،جس کے بعد شکارپور،سکھر روڈ ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔
 پولیس ذرائع کے مطابق نیٹو کے آئل ٹینکرز مین ہائی وے پر سرکٹ ہاؤس کے قریب ایک پیٹرول پمپ پر کھڑے تھے۔نامعلوم افراد نے علی الصبح دو بجے آئل ٹینکرز پر راکٹ داغے جس سے دو درجن سے زائد آئل ٹینکرز میں آگ بھڑک اٹھی۔آگ نے آس پاس کے علاقے کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آئل ٹینکرز میں لگنے والی آگ سے جھلس کر دو افراد زخمی ہو گئے،جبکہ قریب کھڑی تین گاڑیاں جل گئیں۔
واقعے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے ڈی سی او شکار پور سعید احمد منگنیجو نے جیو نیوز کو بتایا کہ 15 سے 20 حملہ آوروں نے نیٹو کے آئل ٹینکرز پر فائرنگ گی۔انہوں نے راکٹوں سے حملے کی اطلاعات کی تصدیق نہیں کی۔ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ آئل ٹینکرز کو افغانستان جانا تھا اور وہ کچھ دیر کے لئے پیٹرول پمپ پر رُکے تھے۔انہوں نے بتایا کہ فائربریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے،تاہم آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ڈی پی او شکارپور عبدالحمید کھوسہ کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد پورے ضلعے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور شکارپور،سکھر روڈ ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 38824
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش