QR CodeQR Code

چارسدہ، خسرہ کے حفاظتی ٹیکوں سےمزید دو بچے ہلاک

1 Jun 2014 14:03

اسلام ٹائمز: مہم کے دوران چارسدہ میں مبینہ ری ایکشن کے باعث مزید دو بچے چارسالہ فیضان اور سہیل دم توڑ گئے۔ اس سے قبل بھی چارسدہ میں انسداد خسرہ انجکشن کے مبینہ ردعمل کے باعث دو بچے جبکہ پشاور کے علاقے فقیرکلے میں 3 بچے موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں مبینہ طور پر خسرہ کےحفاظتی ٹیکے لگنے سے مزید دو بچے ہلاک ہوگئے۔ خسرہ انجکشن کی مبینہ ردعمل کے باعث ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 7 ہو گئی۔ صوبائی حکومت نے 19 سے 31 مئی تک انسداد خسرہ مہم چلائی تھی، جس دوران 10 سال سے کم عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے۔ مہم کے دوران چارسدہ میں مبینہ ری ایکشن کے باعث مزید دو بچے چارسالہ فیضان اور سہیل دم توڑ گئے۔ اس سے قبل بھی چارسدہ میں انسداد خسرہ انجکشن کے مبینہ ردعمل کے باعث دو بچے جبکہ پشاور کے علاقے فقیرکلے میں 3 بچے موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 388241

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/388241/چارسدہ-خسرہ-کے-حفاظتی-ٹیکوں-سےمزید-دو-بچے-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org