0
Sunday 1 Jun 2014 16:45

راولپنڈی، ایم ڈبلیو ایم کی کوششوں سے 9 گرفتار افراد میں سے 7 رہا ہوگئے

راولپنڈی، ایم ڈبلیو ایم کی کوششوں سے 9 گرفتار افراد میں سے 7 رہا ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ چند روز پہلے راولپنڈی پولیس کی جانب سے کالعدم جماعت کے افراد کے مبینہ قتل کے الزام میں راولپنڈی شہر، چکوال اور جوہر آباد سے تین خواتین اور دو معصوم بچیوں سمیت نو افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، گرفتاریوں کے خلاف حیدر علی مرزا کی قیادت میں ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے سی پی او راولپنڈی سے ملاقات کی اور بلاجواز گرفتاریوں پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ وفد میں ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب اسد نقوی اور دیگر افراد شامل تھے۔ ایک گھنٹے سے زائد ہونے والی ملاقات کے نتیجے میں سی پی او راولپنڈی نے سات افراد کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا، تاہم خواجہ محمد علی اور شبیر جوئیہ کو چھوڑنے سے معذرت کرلی۔ سی پی او کے مطابق دونوں ملزموں کو آئندہ دو روز میں عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ رہا ہونے والے والوں میں نذر بلوچ، اقبال بلوچ، شیخ مظہر سمیت دیگر شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 388261
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش