QR CodeQR Code

کوئی دوسرا ملک ہوتا تو عمران خان آج جیل میں ہوتے

عمران خان نے شوکت خانم اسپتال کے 32 کروڑ ڈبو دئیے، سپریم کورٹ نوٹس لے، صدیق الفاروق

1 Jun 2014 18:53

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے لیگی رہنماء کا کہنا تھا کہ ایدھی ٹرسٹ شوکت خانم ٹرسٹ سے سو گنا بڑا ادارہ ہے اور مولانا عبدالستار ایدھی کو سلام پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے آج تک ٹرسٹ کا ذاتی یا سیاسی استعمال نہیں کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون نے شوکت خانم اسپتال کے مالی معاملات میں بدعنوانی سے متعلق حقائق نامہ جاری کر دیا۔ صدیق الفاروق کہتے ہیں عمران خان دس روز میں شوکت خانم اسپتال کے اکاؤنٹ میں اڑتیس کروڑ جمع کرائیں۔ اسلام آباد میں مسلم لیگ نون کے  رہنماء صدیق الفاروق نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ عمران خان نے شوکت خانم اسپتال کے مزید آٹھ کروڑ ڈبو دیئے ہیں، عمران خان دس روز میں شوکت خانم اسپتال کے اکاؤنٹ میں 38 کروڑ جمع کرائیں، کوئی دوسرا ملک ہوتا تو عمران خان آج جیل میں ہوتے۔ صدیق الفاروق کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کالے دھن سے چلنے والی کمپنی میں سرمایہ کاری کی، ایدھی ٹرسٹ شوکت خانم ٹرسٹ سے سو گنا بڑا ادارہ ہے اور مولانا عبدالستار ایدھی کو سلام پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے آج تک ٹرسٹ کا ذاتی یا سیاسی استعمال نہیں کیا۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ سپریم کورٹ بورڈ آف گورنر تشکیل دے۔ لیگی رہنماء کا کہنا تھا کہ عمران خان زمان پارک لاہور اور بنی گالا اسلام آباد والے گھر بیچ کر بھی شوکت خان کے پیسے پورے کریں۔


خبر کا کوڈ: 388267

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/388267/عمران-خان-نے-شوکت-خانم-اسپتال-کے-32-کروڑ-ڈبو-دئیے-سپریم-کورٹ-نوٹس-لے-صدیق-الفاروق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org