QR CodeQR Code

امیر قطر کا شکریہ

امریکی فوجی کے بدلے طالبان قیدیوں کی رہائی بڑی کامیابی ہے، ملا عمر

1 Jun 2014 21:20

اسلام ٹائمز: برگ داہل کی رہائی کے بعد امریکا کی جانب سے گوانتانامو بے میں قید پانچ طالبان قیدیوں محمد فضل، ملا نوراللہ نوری، محمد نبی، خیراللہ خیرخوا اور عبدالحق واسق کو رہا گیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ افغان طالبان کے امیر ملاعمر نے امریکی فوجی کے بدلے گوانتا ناموبے جیل سے پانچ طالبان قیدیوں کی رہائی کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ گزشتہ روز افغان طالبان نے مہینوں سے جاری بات چیت کے بعد پانچ سال سے قید میں موجود امریکی فوجی سرجنٹ بو برگ داہل کو رہا کر دیا تھا۔ امریکی فوجی برگ داہل کی رہائی امریکا اور طالبان کے ثالث کا کردار ادا کرنے والے ملک قطر کے ذریعے ممکن ہوئی ہے۔ برگ داہل کی رہائی کے بعد امریکا کی جانب سے گوانتانامو بے میں قید پانچ طالبان قیدیوں محمد فضل، ملا نوراللہ نوری، محمد نبی، خیراللہ خیرخوا اور عبدالحق واسق کو رہا گیا گیا ہے۔ اتوار کو جاری ایک بیان میں ملا عمر کا کہنا تھا کہ وہ طالبان رہنماؤں کی گوانتا نامو بے جیل سے رہائی کی اس بڑی کامیابی پر پوری افغان قوم، مجاہدین، قیدیوں کے اہلخانہ اور رشتہ داروں کو مبارک باد دیتے ہیں۔

غیرملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ملا عمر نے اپنے بیان میں قطر حکومت بالخصوص اس کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے ان رہنماؤں کی رہائی کے لیے مخلصانہ کوششیں کیں۔ معاہدے کے مطابق قطر حکومت نے امریکہ کو ضمانت دی ہے کہ گوانتانامو بے سے رہا کیے جانے والے قیدی انتہائی سینیئر افغان جنگجؤ ایک سال تک وہ قطر سے باہر نہیں جا سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 388286

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/388286/امریکی-فوجی-کے-بدلے-طالبان-قیدیوں-کی-رہائی-بڑی-کامیابی-ہے-ملا-عمر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org