0
Sunday 1 Jun 2014 22:54

پیمرا پر دباؤ سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت اداروں کے درمیان تصادم چاہتی ہے، شیریں مزاری

عابد شیر علی آئین پڑھ لیں انہیں پتہ چل جائے گا کہ آرٹیکل 6 کا اطلاق کس پر ہوتا ہے
پیمرا پر دباؤ سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت اداروں کے درمیان تصادم چاہتی ہے، شیریں مزاری
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ پیمرا پر دباؤ سے ثابت ہوتا ہےکہ حکومت اداروں کے درمیان تصادم چاہتی ہے۔ اپنے ایک بیان میں شیریں مزاری نے کہا ہے کہ صحافی حامد میر پر حملے کے بعد جیو نیوز پر مسلسل 8 گھنٹے آئی ایس آئی کے سربراہ کا میڈیا ٹرائل کیا گیا۔ اس کے باوجود وزارت اطلاعات جیو کے خلاف وزرات دفاع کی درخواست کو مسلسل التواء میں رکھ رہی ہے۔ وزیر اطلاعات معذرت کرنے کے بجائےجیو کے ترجمان بنے ہوئے ہیں، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ سارے معاملے میں حکومت شریک تھی۔ تحریک انصاف کی رہنما کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے لوگوں کا جینا دوبھر کردیا ہے، عابد شیر علی صوبائی تعصب کو فروغ دینے کی بجائے اپنے کام پر توجہ دیں۔

دیگر ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ حکومت خود اداروں کے درمیان تصادم چاہتی ہے۔ عابد شیر علی آئین پڑھ لیں انہیں پتہ چل جائے گا کہ آرٹیکل چھ کا اطلاق کس پر ہوتا ہے۔ تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان نے اسمبلی فورم پر ملک کا کوئی بھی حلقہ کھولنے کی پیشکش کر رکھی ہے۔ عابد شیر علی چیلنج دینے سے پہلے اپنے دماغ کو حاضر رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر مملکت کبھی سندھی، کبھی پختون کو بجلی چور کہتے ہیں، وہ خود صوبائی تعصب پھیلا رہے ہیں۔ شیریں مزاری نے کہا کہ ‫حکومت خود اداروں میں تصادم چاہتی ہے جس کی واضح مثال پیمرا پر دباؤ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں سولہ گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے عابد شیر علی اپنے کام پر توجہ دیں۔
خبر کا کوڈ : 388294
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش