0
Sunday 1 Jun 2014 23:18
کسی غیرملکی شہری کو ملک کا امن تباہ نہیں کرنے دینگے

عمران خان اقتدار کی سیڑھی کیلئے دفاعی اداروں کا استعمال کر رہے ہیں، عابد شیر علی

شیخ رشید اپنے گھر میں لوگوں کو اکٹھا نہیں کرسکتے ٹرین مارچ کیا کرینگے
عمران خان اقتدار کی سیڑھی کیلئے دفاعی اداروں کا استعمال کر رہے ہیں، عابد شیر علی
اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی فساد کی جڑ ہیں ،شیخ رشید اپنے گھر میں لوگ اکٹھے نہیں کر سکتے اور عمران خان کیخلاف تو آرٹیکل چھ کا مقدمہ چلنا چاہیئے، وہ ریاستی اداروں کو مدمقابل لانا چاہتے ہیں۔ فیصل آباد میں لیڈیز پارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت عابد شیر علی نے حکومت کے خلاف مظاہرے کرنے والی سیاسی جماعتوں کو ایک ایک کرکے ہدف تنقید بنایا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں جن لوگوں کو سیاسی بخار چڑھا ہے ان میں سے پرویز الہٰی تو کونسلر کی سیٹ بھی نہیں جیت سکتے۔ عابد شیر علی نے کہا کہ اصل فساد کی جڑ تو پرویز الٰہی کا دور حکومت ہے۔ وزیرمملکت نے کہا کہ عمران خان حکومت اور فوج کے درمیان تنازع پیدا کرے کہ کوشش کر رہے ہیں اور اقتدار کی سیڑھی کے لیے دفاعی اداروں کا استعمال کر رہے ہیں۔ عابد شیر علی نے کہاکہ انگوٹھوں کے نشانات کا رونا رونے والے عمران خان خیبر پختونخوا میں یہ کام کرلیں، فیصلہ وہیں ہو جائے گا۔ عابد شیر علی نے کہا کہ شیخ رشید اپنے گھر میں لوگوں کو اکٹھا نہیں کرسکتے ٹرین مارچ کیا کریں گے اور وہ کس منہ سے قربانی سے پہلے حکومت کی قربانی کی بات کر رہے ہیں۔

دیگر ذرائع کیمطابق عابد شیر علی نے کہا ہے تحریک انصاف پہلے خیبر پختونخوا میں انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کرائے، طاہر القادری کینیڈا میں بیٹھ کر لوگوں کو انقلاب کا درس دے رہے ہیں، شرجیل میمن جیسے لوگ صوبائی تعصب پھیلانا چاہتے ہیں۔ فیصل آباد میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیرعلی اپوزیشن پر برس پڑے، عمران خان کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ریاستی اداروں کو آمنے سامنے لانے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ عمران خان اور ان کے حمایتیوں پر آرٹیکل 6 کا اطلاق ہونا چاہیئے، وہ بتائیں ان کا ایجنڈا کیا ہے ۔ تحریک انصاف پہلے خیبرپختونخوا میں انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کرائے، عابد شیر علی نے کہا کہ کچھ لوگوں کو ترقی کرتا ہوا پاکستان پسند نہیں، کسی غیرملکی شہری کو ملک کا امن تباہ نہیں کرنے دیں گے۔ طاہر القادری کینیڈا میں بیٹھ کر لوگوں کو انقلاب کا درس دے رہے ہیں ، انہوں نے رحمان ملک سے پیسے لئے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ شرجیل میمن نے 5 سال میں سندھ میں کونسا کارنامہ سرانجام دیا ہے؟ ترقی کا عمل روکنے کی سازش پوری نہیں ہونے دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 388296
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش