0
Monday 2 Jun 2014 12:39
خطرناک دہشت گردوں کی رہائی

امریکیوں کی جانیں خطرے میں ہیں، اپوزیشن کی اوبامہ پر تنقید

امریکیوں کی جانیں خطرے میں ہیں، اپوزیشن کی اوبامہ پر تنقید
اسلام ٹائمز۔ ایک امریکی فوجی کے بدلے پانچ طالبان کمانڈروں کی رہائی کے متعلق امریکہ کی بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان پر رسہ کشی جاری ہے۔ امریکہ کی اہم جماعت ریپبلکن پارٹی نے کہا ہے کہ اس سے امریکیوں کی جانیں خطرے میں پڑ جائیں گی۔ سابق صدارتی امیدوار سینیٹر جان میک کین نے کہا کہ جن قیدیوں کو قطر کے حوالے کیا گیا ہے وہ انتہائی خطرناک قسم کے لوگوں میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ افغانستان نے بھی قیدیوں کے اس تبادلے کی تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ قیدیوں کو ایک تیسرے ملک کے حوالے کیا جانا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ ادھر افغان طالبان کے سربراہ ملا عمر نے ایک بیان میں امریکی فوجی کے بدلے پانچ طالبان رہنماؤں کی رہائی کو بڑی فتح قرار دیا ہے۔ ملا عمر کے بیان میں مسلمان افغان قوم کو دل کی گہرائی سے مبارکباد دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ 28 سالہ امریکی سارجنٹ بووی رابرٹ برگڈل کو تقریباً پانچ سال بعد طالبان کی قید سے سنیچر کو رہائی ملی ہے اور انھیں امریکہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 388419
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش