QR CodeQR Code

افغانستان، خود کش حملے میں تین ترک انجینیئر ہلاک ہوگئے

2 Jun 2014 16:21

اسلام ٹائمز: صوبائی گورنر کے ترجمان کے مطابق یہ حملہ جلال آباد کے شہر میں دھماکہ خیز مواد سے لدی ایک موٹر سائیکل کے ذریعے کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ ترک انجینیئر ایک عمارت تعمیر کرنے میں افغان پولیس کی مدد کر رہے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں ایک منی بس پر ہونے والے خودکش حملے میں تین ترک تعمیراتی انجنیئر ہلاک ہوگئے ہیں۔ صوبائی گورنر کے ترجمان کے مطابق یہ حملہ جلال آباد کے شہر میں دھماکہ خیز مواد سے لدی ایک موٹر سائیکل کے ذریعے کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ ترک انجینیئر ایک عمارت تعمیر کرنے میں افغان پولیس کی مدد کر رہے تھے۔ ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے، تاہم ماضی میں افغانستان میں طالبان غیر ملکی کارکنوں کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ بہصود میں اس حملے میں اس پروجیکٹ پر کام کرنے والا ایک چوتھا ترک انجینیئر اور تین افغان شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔ جلال آباد میں گذشتہ دو سال میں متعدد بم حملے ہوئے ہیں۔ اگست 2013 میں شہر میں ایک قبرستان میں بم دھماکے میں 12 خواتین اور دو بچے ہلاک ہوئے تھے۔ اس سے قبل شہر میں بھارتی قونصل خانے پر ہونے والے بم حملے میں نو افراد ہلاک ہوئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 388496

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/388496/افغانستان-خود-کش-حملے-میں-تین-ترک-انجینیئر-ہلاک-ہوگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org