0
Monday 2 Jun 2014 19:14

ڈاکٹر سرفراز نعیمی کا یوم شہادت 12 جون کو منایا جائے گا

ڈاکٹر سرفراز نعیمی کا یوم شہادت 12 جون کو منایا جائے گا
اسلام ٹائمز۔ ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ اور نائب ناظم اعلیٰ تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان علامہ محمد راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ 12 جون کو شہید پاکستان ڈاکٹر محمد سرفراز نعیمی شہید کا یوم شہادت بھرپور جوش وجذبہ کے ساتھ منایا جائے گا۔ اس موقع پر آئندہ جمعہ سے، ہفتہ شہید پاکستان منایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں ملک بھر میں مذہبی پروگرام اور تقریبات منعقد ہوں گی جن میں شہید پاکستان ڈاکٹر محمد سرفراز نعیمی شہید کی عظمت کو بیان کیا جائے جبکہ مرکزی تقریب 12 جون کے دن جامعہ نعیمیہ میں شہید پاکستان کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں ملک بھر سے جید علماء ومشائخ، صحافی اور مختلف اسکالرز حضرت شرکت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 388561
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش