QR CodeQR Code

بھارت، دہرے ریپ اور قتل کے بعد ایک اور عصمت دری و قتل

2 Jun 2014 21:37

اسلام ٹائمز: اطلاعات کے مطابق ریاست میں مزید ایک عورت کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کا ریپ کیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ریاست کے بہیڑی علاقے میں ایک 22 سالہ عورت کی لاش ملی ہے، پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے مطابق اجتماعی ریپ کے بعد اس عورت کو گلا گھونٹ کر مارنے سے پہلے اسے تیزاب پینے پر مجبور کیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ اترپردیش کے بدایوں ضلع میں دو نابالغ لڑکیوں کے عصمت ریزی اور قتل کے واقعہ کے خلاف لوگوں نے ریاست کے وزیراعلی اکھیلیش یادو کے دفتر کے باہر مظاہرہ کیا اور اسی دوران ریاست میں مزید ایک عورت کے ریپ اور قتل کی اطلاع ہے، بی جے پی کے کارکنوں نے لکھنؤ میں وزیراعلی اکھلیش یادو کے دفتر کے سامنے زبردست احتجاج کیا اور پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے واٹر کینن کا استعمال کیا، مظاہرین میں بڑی تعداد خواتین کی تھی، اطلاعات کے مطابق ریاست میں مزید ایک عورت کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کا ریپ کیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ریاست کے بہیڑی علاقے میں ایک 22 سالہ عورت کی لاش ملی ہے، پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے مطابق اجتماعی ریپ کے بعد اس عورت کو گلا گھونٹ کر مارنے سے پہلے اسے تیزاب پینے پر مجبور کیا گیا تھا، اس درمیان پیر کو بی جے پی کے ریاستی صدر لكشمی كانت واجپئی نے کہا ہے کہ پارٹی کے ریاستی یونٹ کا مطالبہ ہے کہ اتر پردیش میں قانون کی بدتر ہوتی صورتِ حال میں بہتری کے لیے مرکزی وزارت داخلہ مداخلت کرے، لكشمی كانت واجپئی نے ریاستی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے خلاف جرم سنگین سطح پر پہنچ گئے ہیں اور اکھلیش کی سماج وادی پارٹی کی حکومت انھیں روکنے میں ناکام رہی ہے، انہوں نے الزام لگایا کہ ایسے زیادہ تر جرائم میں سماج وادی پارٹی کے کارکن شامل پائے گئے ہیں، اس لیے پولیس بھی اب ان کے خلاف کارروائی نہیں کرتی، واجپئی نے کہا کہ صورت حال انتہائی سنگین ہے اور جلدی ہی اس واقعہ پر تفصیلی رپورٹ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو بھیجی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 388586

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/388586/بھارت-دہرے-ریپ-اور-قتل-کے-بعد-ایک-عصمت-دری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org