QR CodeQR Code

روس نے پاکستان کو ہتھیاروں کی فراہمی پر عائد پابندی اٹھا لی

2 Jun 2014 20:45

اسلام ٹائمز: سرگئی چیمیزوو کے مطابق پاکستان کو روسی ساختہ ایم آئی تھرٹی فائیو ہیلی کاپٹروں کی فراہمی کے بارے مذاکرات شروع ہو چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ روس نے پاکستان کو ہھتیاروں اور فوجی سامان کی فراہمی پر عائد پابندی ہٹا لی ہے۔ روس کی سرکاری کارپوریشن تیہہ کے سربراہ سرگئی چیمیزوو نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان پر سے پابندی ہٹالی گئی ہے۔ سیرگئی چیمیزوو کے مطابق پاکستان کو روسی ساختہ ایم آئی تھرٹی فائیو ہیلی کاپٹروں کی فراہمی کے بارے مذاکرات شروع ہو چکے ہیں۔ روس کے سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستان روس سے ایم آئی ٹوئنٹی سکس جنگی ہیلی کاپٹر بھی خریدنا چاہتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 388595

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/388595/روس-نے-پاکستان-کو-ہتھیاروں-کی-فراہمی-پر-عائد-پابندی-اٹھا-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org