0
Monday 2 Jun 2014 22:50

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اقتصادی جائزہ رپورٹ پیش کردی

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اقتصادی جائزہ رپورٹ پیش کردی
اسلام ٹائمز۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران مہنگائی میں آٹھ اعشاریہ چھ فیصد اضافہ ہوا۔ معاشی ترقی کی رفتار چار اعشاریہ ایک فیصد رہی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں سولہ فی صد اضافہ ہوا۔ صنعتی شعبے نے اعشاریہ آٹھ فیصد کی شرح سے ترقی کی۔ اسحاق ڈار نے رواں مالی سال کی اقتصادی جائزہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ چار اعشاریہ چار فیصد ہدف کے مقابلے معاشی ترقی کی رفتار چار اعشاریہ ایک فیصد تک محدود رہی۔ اس سال یہ ترقی تین اعشاریہ سات فی صد رہی۔ بڑے صنعتی یونٹ میں ترقی پانچ اعشاریہ اکتیس جبکہ چھوٹے یونٹ میں ترقی آٹھ اعشاریہ پینتیس فی صد رہی۔ سیمنٹ میں شرح نمو پانچ فیصد تھی۔ یوریا کھاد کی پیداوار میں اٹھائیس فی صد اضافہ ہوا اور فاسفیٹ کھاد کی ترقی دو اعشاریہ فی صد رہی۔

زرعی شعبے کی ترقی تین اعشاریہ فیصد ہدف کے مقابلے میں دو اعشاریہ ایک فیصد رہی۔ تاہم گندم کی پیداوار دو کروڑ باون لاکھ ٹن اور مکئی کی پیداوار پینتالیس لاکھ ٹن رہی۔ چاول کی پیداوار سڑسٹھ لاکھ ٹن رہی۔ کپاس کی پیداوار ایک کروڑ ستائیس لاکھ گانٹھ تھی۔ وزیر خزانہ نے مزید بتایا ہے کہ معدنیات میں ترقی کی شرح چار اعشاریہ تینتالیس فی صد رہی اور کوئلے کی پیداوار میں سولہ فی صد اضافہ ہوا۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال ٹیکس ریونیو میں گذشتہ برس کی نسبت سولہ اعشاریہ چار فیصد بہتری آئی۔ ترقیاتی بجٹ جی ڈی پی کے دو اعشاریہ دو فیصد، مالیاتی خسارہ تین اعشاریہ دو فیصد، اور حکومتی قرضے ایک سو نناوے ارب روپے رہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ٹیکس کے شعبے میں اصلاحات لا رہے ہیں لیکن نتائج آنے میں کچھ وقت لگے گا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں غربت کی شرح ساڑھے بارہ فیصد ہے۔
خبر کا کوڈ : 388611
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش