0
Friday 1 Oct 2010 15:34

نیٹو نے خودمختاری کا احترام نہ کیا تو دیگر آپشن پر بھی غور کرینگے،وزیراعظم

نیٹو نے خودمختاری کا احترام نہ کیا تو دیگر آپشن پر بھی غور کرینگے،وزیراعظم
اسلام آباد:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ افغانستان میں متعین نیٹو فوج نے پاکستان کی خودمختاری کا احترام نہ کیا،تو پھر دیگر آپشن بھی استعمال کئے جا سکتے ہیں،حکومت نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ ٹیکس ادا نہ کرنیوالوں میں دو ہزار سے زائد اسپتال اور ڈاکٹرز بھی شامل ہیں۔ قومی اسمبلی اجلاس میں آج خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہو سکتا ہے نیب کے ترمیمی صدارتی آرڈیننس پر اخبار کی خبر غلط ہو تاہم اگر نیب کا ترمیمی آرڈیننس آیا ہے تو یہ ان کی مرضی کے بغیر جاری نہیں ہوا ہو گا۔وزیراعظم نے بتایا کہ نیب چیئرمین کیلئے 2 نام تجویز کر کے بھیجے گئے تھے،جن پر اپوزیشن نے تحفظات کا اظہار کیا ،اس پر تحفظات دور کرنے کیلئے عدالت عظمیٰ سے مزید وقت مانگا ہے۔
 نیٹو طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کی جانب سے پاکستان کی حدود میں حملے کرنے کے ایشو پر وزیراعظم نے کہا کہ نیٹو فورسز کا دو بار حملہ،ملک کی خودمختاری کے خلاف ہے،اس پر متعلقہ حلقوں سے سخت احتجاج کیا گیا ہے،نیٹو فورسز کے حملے پر یورپین یونین اور جان کیری کو بھی بتایا،انہیں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایسی کارروائیاں نہ رکیں،تو پاکستان دیگر آپشن استعمال کرنے پر غور کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ نیٹو فورسز حملے پر معذرت نہ کی گئی،تو دوسرے آپشن بھی ہیں۔اس سے پہلے وزیرمملکت برائے اقتصادی امور حنا ربانی کھر نے ایوان کو بتایا کہ ملک میں 2 ہزار 40 اسپتال اور ان کے ڈاکٹر ٹیکس ادا نہیں کرتے،ان میں سے 499 کے خلاف کارروائی ہو چکی ہے اور 15 سو 41 کے خلاف کارروائی جاری ہے،وزیر تجارت کی طرف سے ایوان کو بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران اس سے پچھلے سال کی نسبت برآمدات میں 9 اعشاریہ 6 فیصد اضافہ اور درآمدات میں اعشاریہ 3 فیصد کمی ہوئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اگر نیٹو نے پاکستانی حدود میں ہونے والے حملوں کا ازالہ نہ کیا تو دیگر آپشنز استعمال کریں گے،کوئی آرڈننس وزیر اعظم کی مشاورت کے بغیر جاری نہیں کیا جا سکتا۔قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ نیٹو کا حملہ پاکستان کی خود مختاری کے خلاف ہے،اور پاکستان کی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،دہشتگردی کےخلاف جنگ پاکستان کی اپنی ہے،جس کے خاتمے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔نیٹو کا پاکستانی حدود میں حملہ انتہائی تشویش ناک ہے اور اگر نیٹو نے حملوں کا ازالہ نہ کیا،تو دیگر آپشنز استعمال کیے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 38866
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش