0
Tuesday 3 Jun 2014 14:11

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار
اسلام ٹائمز۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو منی لانڈنگ کیس میں گرفتار کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو لندن کے علاقے نارتھ ویسٹ میں ایک گھر سے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا گیا، جس کی تصدیق اسکاٹ لینڈ یارڈ نے کر دی۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں تحقیقات کے دوران لندن پولیس نے الطاف حسین کے گھر کی تلاشی لی تھی اور اس دوران انھیں بھاری نقدی ملی تھی اور اسی سلسلے میں دسمبر 2013ء میں 2 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 388702
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش