0
Tuesday 3 Jun 2014 14:18

بونیر میں خاندان کو زندہ جلا دیا گیا

بونیر میں خاندان کو زندہ جلا دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں چار افراد کو زندہ جلانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ گوکند کے قصبے پلواری میں پیش آیا اور حملہ آوروں نے ایک گھر پر حملہ کر کے وہاں موجود اہلِ خانہ کو کمرے میں بند کرنے کے بعد گھر کو آگ لگا دی۔ تھانہ ڈگر پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔ نامعلوم حملہ آوروں نے مخیبر نامی شخص کے گھر پر حملہ کیا اور گھر میں موجود تین خواتین سمیت چار افراد کو کمرے میں بند کر کے دروازوں کو تالے لگا دیے، جس کے بعد گھر کو آگ لگادی گئی جس سے چاروں افراد زندہ جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ واقعہ دور افتادہ ایک ایسے پہاڑی علاقے میں پیش آیا ہے جہاں پر موجود گھر ایک دوسرے سے کافی فاصلے پر بنے ہوئے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ زندہ جل جانے والے افراد کی مدد کے لیے گاؤں والے موقع پر نہیں پہنچ سکے، ہلاک ہونے والے چاروں افراد کی لاشیں ڈگر ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد تاحال معلوم نہیں ہو سکی، تاہم تحقیقات کا عمل جاری ہے۔ پولیس نے واقعے میں ملوث ایک شخص کو گرفتارکر لیا ہے، پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 388708
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش