0
Tuesday 3 Jun 2014 14:33

کراچی، بلدیہ ٹاون میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد جاں بحق

کراچی، بلدیہ ٹاون میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے کراچی بلدیہ یوسف گوٹھ میں پاک فصائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارہ تباہ ہونے سے پائلٹ اور کو پائلیٹ سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں دن سوا بارہ بجے کے قریب پاکستان ائیر فورس کا تربیتی میراج طیارہ بلدیہ یوسف گوٹھ بس ٹرمینل کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارہ حادثہ میں میں پائلیٹ اور کو پائلیٹ موقع پر شہید ہوگئے۔ بس ٹرمینل پر طیارہ گرنے سے متعدد گاڑیوں اور بسوں میں آگ لگ گئی۔ فوری طور پر فائر بریگیڈ نے پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ طیارے حادثے کے بعد سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق طیارے میں آگ لگی ہوئی تھی۔ تاہم پائلٹس نے حادثے سے آبادی کو محفوظ رکھا اور طیارے کھلے میدان میں جا گرا۔ پاک فضائیہ کے ترجمان نے حادثے کی تصدیق کر دی۔
خبر کا کوڈ : 388719
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش