QR CodeQR Code

پاراچنار، آئی ڈی پیز کی واپسی کا عمل جاری کردیاگیا

3 Jun 2014 19:11

اسلام ٹائمز: حکام کا کہنا تھا کہ آئی ڈی پیز کی واپسی کے موقع پر فری ٹرانسپورٹیشن، راشن اور نان فوڈ ائٹمز کی فراہمی کی جارہی ہے، حکام کا کہنا تھا کہ مری امن معاہدے کی رو سے مختلف اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی میں پائدار امن کے قیام کی کوششیں جاری ہیں۔ مری امن معاہدے کے تحت قبائل کی اپنے علاقوں میں واپسی کا عمل بھی شروع کیا جاچکا ہے۔ مری معاھدے کے تحت، مسلسل کئی سال تک بدامنی کی وجہ سے کرم ایجنسی کے مختلف علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے قبائل کی دوبارہ بحالی شروع ہوگئی ہے۔ چنانچہ پہلے مرحلے میں شلوزان تنگی سے تعلق رکھنے والے 200 خاندان اپنے علاقوں میں واپس لائے گئے۔ 

انتظامیہ کی جانب سے واپس آنے والے قبائل کو غذائی اشیاء اور ٹینٹ دیئے گئے۔ اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ مقصود الحسن اور فرنٹیئر کور کے کرنل بلال کا کہنا تھا کہ گورنر سردار مہتاب خان عباسی کے حالیہ دورہ کرم ایجنسی کے موقع پر آئی ڈی پیز کی واپسی کا انہیں حصوصی ٹاسک ملا تھا۔ جس پر عمل کرتے ہوئے آئی ڈی پیز کی واپسی کا عمل شروع کردیا گیا اور اپنے علاقوں میں واپس جانیوالے خاندانوں کیلئے خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا تھا کہ آئی ڈی پیز کی واپسی کے موقع پر فری ٹرانسپورٹیشن، راشن اور نان فوڈ ائٹمز کی فراہمی کی جارہی ہیں۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ مری امن معاہدے کی رو سے مختلف اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ اور آئی ڈی پیز کی واپسی سے پائدار امن کے قیام میں مدد ملی گی۔
تاہم طوری بنگش قبائل کے عمائدین، علماء اور مذھبی تنظیموں کے، اس حوالے سے شدید تحفظات ہیں، انکا کہنا ہے کہ حکومت ناانصافی کی مرتکب ہورہی ہے، کیونکہ انہوں نے 31 سال قبل صدہ سے بے دخل طوری قبائل کو نظر انداز کرکے صرف غیر طوری اور طالبان نواز افغان قبائل کو بسانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔


خبر کا کوڈ: 388835

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/388835/پاراچنار-ا-ئی-ڈی-پیز-کی-واپسی-کا-عمل-جاری-کردیاگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org