0
Tuesday 3 Jun 2014 22:35

جنرل راحیل شریف کی چین کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات

جنرل راحیل شریف کی چین کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف اور چین کے وزیر خارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی اور دفاعی اور عسکری تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ بیجنگ میں فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے پیپلز لبریشن آرمی کے ہیڈ کواٹرز کا دورہ کیا۔ ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر پیپلز لبریشن آرمی ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف نے جنرل راحیل شریف کا استقبال کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کو گاڑدز آف آنر بھی پیش کیا گیا، جہاں انہوں نے پیپلز لبریشن آرمی کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقات کی، جس میں دفاعی اور عسکری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل راحیل شریف نے چینی وزیر خارجہ سے بھی ملاقت کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ آرمی چیف چین کے چار روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 388918
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش