0
Wednesday 4 Jun 2014 10:23

قتل میں نامزد ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے پولیس افسران عملی اقدامات کریں، اقبال محمود

قتل میں نامزد ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے پولیس افسران عملی اقدامات کریں، اقبال محمود
اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ اقبال محمود نے ڈی آئی جی فنانس کو پولیس کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے تفصیلی سفارشات جلد تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ سینٹرل پولیس آفس میں ویڈیو کانفرنس اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انھوں نے تمام افسران کو کاروکاری، غیرت کے نام پر قتل، دشمنی اور قبائلی جھگڑوں میں ہونے والی اموات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کی بھی ہدایت دی، اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جیز اسٹیبلشمنٹ، ٹریننگ، اسپیشل برانچ،فنانس، اے آئی جیز لاجسٹک، ویلفیئر، اسٹیٹ اینڈ مینجمنٹ، ایم ٹی اور ایس ایس پیز سیکیورٹی پولیٹکل سروے اسپیشل برانچ کے علاوہ ویڈیو لنک کے ذریعے زونل ڈی آئی جیز کراچی سمیت حیدر آباد، سکھر، میرپور خاص اور لاڑکانہ کے ڈی آئی جیز نے شرکت کی۔
آئی جی سندھ اقبال محمود نے کہا کہ صوبے کے تمام تھانوں میں درج قتل کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے ملوث اور نامزد ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں، ہائی ویز پر ڈکیتیوں کی روک تھام کیلئے نشاندہی کی جانے والی 48 پولیس چوکیوں کو 50 موٹر سائیکلیں فراہم کی جا رہی ہیں، انسانی حقوق سے متعلق تمام زیر التوا کیسز کی تفتیش جلد مکمل کی جائے۔ اس موقع پر انھوں نے اقلیتی عبادت گاہوں پر حملوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں و دیگر ضروری پولیس کارروائیوں پر مشتمل تمام مقدمات کی رپورٹ بھی طلب کی۔
خبر کا کوڈ : 388967
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش