0
Wednesday 4 Jun 2014 09:43

ناصر عباس شیرازی حکومت شام کی دعوت پر دمشق پہنچ گئے

ناصر عباس شیرازی حکومت شام کی دعوت پر دمشق پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی حکومت شام کی دعوت پر مبصر کی حیثیت سے دمشق پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے گذشتہ روز ہونے والے الیکشن کا معائنہ کیا۔ الیکشن کے روز انہوں نے دمشق، طارطوس، لاذقیہ کا دورہ کیا اور انتخابی پولنگ اسٹیشنوں کا معائنہ کیا۔ ناصر عباس شیرازی کے مطابق بین الاقوامی وفد جب لاذقیہ پہنچا تو وہاں کے گورنر نے ان کا استقبال کیا۔ اسلام ٹائمز سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے ناصر عباس شیرازی نے بتایا کہ عوامی تاثرات اور جذبے نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ مغرب نواز جارحیت کو رد کرتے ہیں اور اپنے ملک سے وفادار ہیں۔ یہ انتخابات تکفیری اور صیہونی طاقتوں کی شکست ہے اور شامی عوام کے اپنے ملک اور نظام پر اعتماد کا اظہار ہے۔ ناصر شیرازی نے بتایا کہ اس موقع پر وفد کو حمص کا ہوائی وزٹ بھی کرایا گیا۔ گذشتہ شام وفد جب دمشق پہنچ تو ان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔ یاد رہے کہ دمشق حکومت کی طرف سے مجلس وحدت مسلمین کو خصوصی دعوت دی گئی تھی، جس پر ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کی خصوصی ہدایت پر سیاسی شعبے کے سربراہ ناصر عباس شیرازی کو وہاں جانے کی ہدایت کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 388971
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش