0
Wednesday 4 Jun 2014 12:20

مصر، السیسی کی کامیابی کا سرکاری اعلان

مصر، السیسی کی کامیابی کا سرکاری اعلان

اسلام ٹائمز۔ قاہرہ میں مصر کے الیکشن کمیشن نے، گزشتہ ہفتے منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات میں سابق آرمی چیف عبدالفتاح السیسی کی کامیابی کا اعلان کر دیا ہے۔ الیکشن کمشن کے مطابق مصر کی پہلی منتخب حکومت کا تختہ الٹنے والے السیسی نے انتخابات میں 96.9 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔ واضح رہے کہ صدارتی انتخابات میں کم ووٹر ٹرن آؤٹ کے پیشِ نظر پولنگ کو تیسرے دن بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ سرکاری نتائج کے مطابق جنرل السیسی کے خلاف انتخاب لڑنے والے، بائیں بازو کے واحد رہنما حمدین صباحی نے تین فیصد ووٹ حاصل کیے، جب کہ تقریباً چار فیصد ووٹوں کو منسوخ کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے جنرل السیسی مارچ میں اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے اور منتحب صدر، محمد مرسی کا تحتہ الٹنے کے لیے فوج کی جانب سے ہونے والی بغاوت بھی جنرل السیسی کی سربراہی میں ہوئی تھی۔ 

مصر میں سابق منتخب صدر محمد مرسی کی جماعت اخوان المسلمین، جس کے ممبران کی تعداد دس لاکھ سے بھی زیادہ ہے، نے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔ گزشتہ سال جولائی میں مرسی کی معزولی کے بعد سے ان کے حامیوں کو مصری حکومت کی طرف سے بے رحم کریک ڈاؤن کا سامنا ہے، جس میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 388985
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش