0
Wednesday 4 Jun 2014 14:49

ترکی نے النصرہ فرنٹ کو دہشت گرد تنظیموں کی لسٹ میں شامل کرلیا

ترکی نے النصرہ فرنٹ کو دہشت گرد تنظیموں کی لسٹ میں شامل کرلیا
اسلام ٹائمز۔ ترک حکومت نے شام میں لڑنے والی القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد تنظیم النصرہ فرنٹ کو دہشت گرد تنظیموں کی لسٹ میں شامل کرلیا ہے۔ ترکی کی حکومت نے النصرہ فرنٹ کو القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے کہا ہے النصرہ فرنٹ دہشت گرد تنظیم ہے۔ واضح رہے کہ ترکی اس سے قبل شام میں لڑنے والے دہشت گردوں کی بھرپور حمایت کرتا رہا ہے اور ترک حکومت نے امریکہ، سعودی عرب اور قطر کے ساتھ ملکر شام کے صدر بشرار الاسد کو ہٹانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن دہشت گردوں کے حامی ممالک کو شام میں شکست اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور آج دہشت گردوں کے حامی ممالک خود دہشت گردوں کو دہشت گردی کی لسٹ میں شامل قرار دے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 389040
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش