0
Wednesday 4 Jun 2014 15:10

طالبان نے مغوی امریکی فوجی کو رہا کرنیکی ویڈیو جاری کردی

طالبان نے مغوی امریکی فوجی کو رہا کرنیکی ویڈیو جاری کردی
اسلام ٹائمز۔ افغان طالبان نے پانچ سال قبل اغواء کئے گئے امریکی فوجی کو رہا کرنے کی ویڈیو جاری کردی ہے، جس میں امریکی فوجی کو اکتیس مئی کو طالبان نے افغانستان کے صوبہ خوست میں امریکہ کے حوالے کیا تھا۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امریکی فوجی کو لینے سے پہلے پورے علاقے کی نگرانی امریکی جہازوں نے کی اور بعد میں ایک امریکی فوجی ہیلی کاپٹر صوبہ خوست کے علاقے بھٹئ میں اترا اور ہیلی کاپٹر سے تین امریکی اترے۔ امریکی فوجی برگ ڈال کو طالبان نے ان کے حوالے کردیا اور وہ اپنے ساتھ لے گئے۔ افغان طالبان ترجمان کے مطابق امریکہ نے اپنے فوجی کی رہائی کے بدلے پانچ طالبان رہنماوں کو رہا کیا ہے جن کو گوانتاموبے جیل میں قید میں رکھا ہوا تھا۔
خبر کا کوڈ : 389057
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش