QR CodeQR Code

آزادی اظہار کا مفہوم آزاد اور بے لگام میڈیا نہیں ہے، فرید پراچہ

4 Jun 2014 15:27

اسلام ٹائمز: جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا ایک بیان میں گزشتہ دنوں ہونے والے قاتلانہ حملوں اور جلائو گھیرائو کے واقعات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے کی روایت ملک و قوم کے لیے انتہائی تباہ کن ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاہے کہ آزادی اظہار کا مفہوم بے لگام آزاد نہیں بلکہ الیکٹرانک میڈیا ہو یا پرنٹ ادارے یا حکومتیں سب آئین پاکستان کی پابند ہیں اور آئین پاکستان کسی کو بھی سالمیت پاکستان، اسلامی اقدار اور تہذیب و شائستگی کے خلاف پروگرام پیش کرنے یا نسل نو کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے کہاکہ کارکن صحافی قابل قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور ان کی عزت اور جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے گزشتہ دنوں ہونے والے قاتلانہ حملوں اور جلائو گھیرائو کے واقعات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے کی روایت ملک و قوم کے لیے انتہائی تباہ کن ہے۔


خبر کا کوڈ: 389069

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/389069/آزادی-اظہار-کا-مفہوم-آزاد-اور-بے-لگام-میڈیا-نہیں-ہے-فرید-پراچہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org