QR CodeQR Code

پاکستان میں انتشار اور فساد پھیلانا عالمی گریٹ گیم کا حصہ ہے، علامہ ریاض شاہ

4 Jun 2014 19:27

اسلام ٹائمز: مرکزی ناظم اعلیٰ جماعت اہل سنت کا کہنا ہے کہ پاکستان کو چاروں طرف سے گھیرا جا رہا ہے۔ مشکلات سے دوچار پاکستان کو قومی یکجہتی و اتحاد کی ضرورت ہے،دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جرأت مندانہ اقدامات کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ عالمی ایجنڈے کے تحت پاکستان کے حالات خراب کیے جا رہے ہیں۔ پاکستان میں انتشار اور فساد پھیلانا عالمی گریٹ گیم کا حصہ ہے۔ ملک نازک صورتحال سے دوچار ہے۔ جلاؤ گھیراؤ کی بجائے آئین و قانون کا راستہ اختیار کیا جائے۔ قومی قیادت ملکی سلامتی کو درپیش خطرات کے پیش نظر متحد ہو جائے۔ قومی راہنما پوائنٹ سکورنگ اور بلیم گیم چھوڑ کر ملک و قوم کے مسائل پر توجہ دیں۔ جلتی پر تیل ڈالنے والے راہنما ملکی سلامتی سے کھیل رہے ہیں۔ یہ وقت سیاست کا نہیں ملک بچانے کا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی سے لاہور پہنچنے پر جماعت اہلسنّت کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ پاکستان کو چاروں طرف سے گھیرا جا رہا ہے۔ مشکلات سے دوچار پاکستان کو قومی یکجہتی و اتحاد کی ضرورت ہے۔ حکومت کمرتوڑ مہنگائی کے خاتمے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔ پاک فوج پر حملوں میں ملک دشمن طاقتیں ملوث ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جرأت مندانہ اقدامات کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 389176

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/389176/پاکستان-میں-انتشار-اور-فساد-پھیلانا-عالمی-گریٹ-گیم-کا-حصہ-ہے-علامہ-ریاض-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org