0
Wednesday 4 Jun 2014 23:22

حکومت کو الطاف حسین کی گرفتاری کا پہلے سے علم نہیں تھا، پرویز رشید

حکومت کو الطاف حسین کی گرفتاری کا پہلے سے علم نہیں تھا، پرویز رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ الطاف حسین ایک مقبول رہنماء ہیں۔ شناختی کارڈ کے حوالے سے الطاف حسین سے بھرپور تعاون کیا گیا۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ حکومت کو الطاف بھائی کی گرفتاری کا پہلے سے علم نہیں تھا۔ متحدہ قومی موومنٹ کراچی میں حالات نارمل کرنے میں تعاون کرے گی۔ پرویز رشید نے کہا کہ برطانوی قوانین میں مداخلت نہیں کر سکتے۔ ‫وزیر اعظم نے برطانیہ میں قونصلر کو الطاف حسین سے رابطے کا حکم دیا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عمران فاروق کے دونوں قاتلوں کے بارے میں ان کے پاس کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 389220
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش