0
Thursday 5 Jun 2014 16:28
تکفیریت کی بدترین شکست

بشارالاسد تیسری بار شام کے صدر منتخب، ملک بھر میں جشن کا سماں

بشارالاسد تیسری بار شام کے صدر منتخب، ملک بھر میں جشن کا سماں
اسلام ٹائمز۔ شام کے سابق صدر بشار الاسد نے صدارتی الیکشن میں 88.7 فی صد ووٹ لیکر تیسری بار سات سال کی مدت کیلئے شام کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ شامی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد لاہم نے سرکاری ٹی وی پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں اعلان کرتا ہوں کہ ڈاکٹر بشارالاسد بہت بڑی بھاری اکثریت سے شام کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ بشار الاسد نے کل ووٹوں میں سے 1 کروڑ 20 لاکھ ووٹ حاصل کیے۔ اس انتخاب میں ٹرن آوٹ 73.42 رہا۔ ثنا نیوز ایجنسی کے مطابق، الیکشن کے دوران ملک میں کہیں بھی تشدد کا کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا۔ گذشتہ 50 سالوں میں پہلا موقع ہے کہ تین امیدوار سامنے آئے جن میں حسن عبداللہ اور مہر عبدالحافظ شامل ہیں۔ الیکشن کے نتائج کے ساتھ ہی دمشق سمیت ملک بھر میں جشن کا سماں ہے۔ دوسری جانب جمہوری اسلامی ایران اور روس نے انتخابات کا خیرمقدم کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 389263
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش