QR CodeQR Code

وفاقی حکومت بلوچستان کے مسائل کو بڑی اہمیت دے رہی ہے، جام کمال خان

5 Jun 2014 17:06

اسلام ٹائمز: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایڈوائزر برائے لائیو اسٹاک ڈیری ڈویلپمنٹ بلوچستان کا وزیر پیٹرولیم سے ملاقات میں کہنا تھا کہ گڈانی پاور پلانٹ پروجیکٹ سے بلوچستان کے مختلف اضلاع کو بجلی فراہم کی جائیگی اور روزگار کے مواقع بھی حاصل ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر مملکت پیٹرولیم و قدرتی وسائل جام کمال خان سے اسلام آباد میں وزیراعلٰی بلوچستان کے ایڈوائزر برائے لائیو اسٹاک ڈیری ڈویلپمنٹ فاریسٹ وائلڈ لائف ماحولیات عبیداللہ بابت نے ملاقات کرتے ہوئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان صوبے کے مسائل کو بڑی اہمیت دے رہی ہے اور صوبے کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے بڑے بڑے منصوبوں کا کام کر رہی ہے۔ گوادر پورٹ کا منصوبہ ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کررہی ہے اور ہم سب مل جل کر صوبے کے عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گڈانی پاور پلانٹ پروجیکٹ سے بلوچستان کے مختلف اضلاع کو بجلی فراہم کی جائیگی اور روزگار کے مواقع بھی حاصل ہونگے۔ تمام اضلاع میں گیس پلانٹ لگائے جائیں گے۔ جس سے عوام کو بہت فائدہ ہوگا۔ وزیراعظم میاں نواز شریف کی پہلی حکومت ہے، جو بلوچستان کے تمام اضلاع کو گیس کی فراہمی یقینی بنائیگی۔ وفاقی وزیر نے ایڈوائزر کو یقین دہانی کرائی کہ بلوچستان کے مسائل کو حل کیا جائیگا۔


خبر کا کوڈ: 389268

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/389268/وفاقی-حکومت-بلوچستان-کے-مسائل-کو-بڑی-اہمیت-دے-رہی-ہے-جام-کمال-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org