0
Thursday 5 Jun 2014 15:03

پشاور، فاٹا سیکرٹریٹ کے اکاونٹ آفیسر ڈرائیور سمیت قتل

پشاور، فاٹا سیکرٹریٹ کے اکاونٹ آفیسر ڈرائیور سمیت قتل
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقے غریب آباد میں فاٹا سیکرٹریٹ کے اکاونٹ آفیسر کو ڈرائیور سمیت قتل کردیاگیا۔ پولیس کے مطابق فاٹا سیکرٹریٹ کے اکاونٹ آفیسر احسان اللہ اپنے ڈرائیور خائستہ رحمان کے ہمراہ ڈیوٹی پر جا رہے تھے کہ غریب آباد کے علاقے میں ان پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق قتل ذاتی دشمنی پر کیا گیا۔ حملہ آور موٹر سائیکل سوار تھے۔ جنہوں نے 9 ایم ایم اور 30 بور پستول سے فائرنگ کی۔ جس سے احسان اللہ اور ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 389281
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش