QR CodeQR Code

حالیہ بجٹ الفاظ کا گورکھ دھندا ہے، ایڈوانس ٹیکس واپس لیا جائے، انجمن تاجران

5 Jun 2014 15:24

اسلام ٹائمز: ڈی آئی خان میں منعقد ہونیوالے مرکزی انجمن کے اجلاس میں ممبران نے کہا ہے کہ صحت اور تعلیم کے لیے مختص بجٹ اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے، حکومت زراعت سے منسلک جاگیر داروں، وڈیروں اور نوابوں پر ٹیکس عائد کرنے کے بجائے عوام پر بوجھ ڈال رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں مرکزی انجمن تاجران کا اجلاس راجہ اختر علی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تاجران نے بجٹ 2014 کو الفاظ اور اعداد و شمار کا گورکھ دھندا قرار دیکر مسترد کرتے ہوئے Capital gan tax میں اضافہ، بینکوں سے رقوم نکلوانے والوں پر 0.2% ٹیکس اور بجلی گیس کے بلوں پر ایڈوانس میں ٹیکس کو واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ مرکزی انجمن تاجران کے سرپرست اعلیٰ اور صوبہ خیبر پختونخواہ انجمن تاجران کے نائب صدر سہیل احمد اعظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کیپیٹل گین ٹیکس میں اضافہ 0.2% رقوم نکلوانے پر ٹیکس اور پلاٹوں کی خرید و فروخت پر 0.5% ٹیکس سے بڑھا کر 1% کی تجویز ظالمانہ ہے، تاجر برادری اسے ہرگز تسلیم نہیں کرتی۔ پرچون فروشوں کے بجلی، گیس کے بلوں پر سیل ٹیکس کی تجویز سے مہنگائی کا طوفان برپا ہو گا جبکہ حکومت نے صحت جیسے اہم شعبے کیلئے صرف 36 ارب اور تعلیم کیلئے 63 ارب مختص کرنا اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے۔ ممبران نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ زراعت سے منسلک جاگیرداروں، وڈیروں، نوابوں سیاستدان پر ٹیکس عائد کیوں نہیں کرتی۔ اضافی ٹیکسوں کا سارا بوجھ بالواسطہ یا بلاواسطہ عوام پر پڑ رہا ہے۔ جس کے باعث دس کروڑ سے زائد آبادی غربت کی شرح سے نیچے ندگی بسر کر رہی ہے۔ مقررین نے پنشن میں 10% اور عام مزدور کی اجرت کو کم از کم بارہ ہزار روپے کرنے کے اقدام کو سراہا۔ انہوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے مختص رقم کو 43 ارب روپے تک بڑھانے کیساتھ ساتھ تمام عمل کو شفاف کرنے کامطالبہ کیا۔ تاجر نمائندوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے غیر ضروری اخراجات پروٹوکول وی آئی پی کلچر اور غیرملکی دوروں پراٹھائے جانے والے اخراجات کو کم کریں۔


خبر کا کوڈ: 389316

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/389316/حالیہ-بجٹ-الفاظ-کا-گورکھ-دھندا-ہے-ایڈوانس-ٹیکس-واپس-لیا-جائے-انجمن-تاجران

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org