QR CodeQR Code

کراچی کا امن خراب کرنیوالوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائیگی، ڈی جی رینجرز سندھ

5 Jun 2014 21:34

اسلام ٹائمز: مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر میجر جنرل رضوان اختر نے کہا کہ ملک کا معاشی حب کراچی اگر ایک گھنٹے بند ہو جائے تو ملک کو 2 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے اور شہر ایک دن بند رہے تو اس کا ازالہ مہینوں میں بھی پورا نہیں کیا جا سکتا۔


اسلام ٹامز۔ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل رضوان اختر نے کہا ہے کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے اس کے امن کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔ کراچی کے مختلف علاقوں کے دورے اور آل کراچی تاجر اتحاد کے سربراہ عتیق میر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز سندھ نے کہا کہ کراچی ملک کا سب سے بڑا شہر ہی نہیں معاشی حب بھی ہے، اگر شہر ایک گھنٹے بند ہوجائے تو ملک کو 2 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے اور شہر قائد ایک دن بند رہے تو اس کا ازالہ مہینوں میں بھی پورا نہیں کیا جا سکتا۔ ڈی جی رینجرز نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں وہ کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں بھی کر رہے ہیں اور مختلف علاقوں کے دورے بھی کر رہے ہیں اگر کہیں بھی کسی شرپسند نے شہر کا امن خراب کرنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف کسی بھی امتیاز کے بغیر بھرپور کارروائی کی جائے گی اور اس سلسلے میں ہم پولیس کے ساتھ مل کر ہم ممکن اقدام اٹھائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 389465

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/389465/کراچی-کا-امن-خراب-کرنیوالوں-کیخلاف-بلاامتیاز-کارروائی-کی-جائیگی-ڈی-جی-رینجرز-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org