QR CodeQR Code

ٹانک، خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگنے سے 2 بچے جاں بحق، 4 کی حالت نازک

6 Jun 2014 00:29

اسلام ٹائمز: گرہ کوڑا کے گاؤں میں انسداد خسرہ مہم کے تحت بچوں کی ویکسی نیشن کی گئی، جس کے بعد 6 بچوں کی حالت انتہائی خراب ہوگئی، ہسپتال منتقل کرنے تک دو بچے جاں کی بازی ہار گئے، ویکسی نیشن پروگرام کوارڈینیٹر کے مطابق یہ بچے پہلے سے ہی خسرہ کی بیماری کا شکار تھے۔


اسلام ٹائمز: انسداد خسرہ مہم کے تحت ٹانک شہر کے نزدیکی گاؤں گرہ کوڑا میں بچوں کی ویکسی نیشن کی گئی، دو روز بعد سیف اللہ، محمد عمر، نور اسلام، ارسلان اور صحیفہ کی حالت غیر ہو گئی، ہسپتال منتقل کرنے پر دو بچے جاں کی بازی ہار گئے۔ محکمہ صحت ٹانک نے انسداد خسرہ مم کے تحت بچوں کو ٹیکے لگائے تھے۔ ویکسی نیشن کے چوبیس گھنٹے بعد بچوں کی حالت غیر ہونا شروع ہوگئی۔ بچوں کو انتہائی نازک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں دو بچے جان کی بازی ہار گئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بچوں کے والدین نے کہا ہے کہ ویکسی نیشن سے پہلے ہمارے بچے بالکل تندرست تھے، ٹیکے لگنے کے بعد ان کی حالت خراب ہونا شروع ہوگئی۔ ہم نے ٹیکے کا اثر سمجھ کے انتظار کیا مگر حالت بگڑتی گئی اور آخر کار بچوں کی موت واقع ہوگئی۔ خسرہ مہم کے پروگرام کوارڈینیٹر نے کہا ہے کہ ویکسی نیشن سے پہلے ہی یہ بچے خسرہ کا شکار ہو چکے تھے، جس سے نمٹنے کے لیے ہمارے پاس کوئی سہولت دستیاب نہیں تھی، جسکی وجہ سے بچے موت کا شکار ہوئے۔ ٹانک ہسپتال کے چلڈرن سپیشلسٹ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس روزانہ کی بنیاد پر تین سے چار خسرہ میں مبتلا بچے لائے جارہے ہیں مگر اس موذی مرض پر قابو پانے کے لیے ہمارے پاس ضروری وسائل دستیاب نہیں ہیں جس کی وجہ سے ہم بے بس ہیں۔ عوامی حلقو ں نے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 389493

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/389493/ٹانک-خسرہ-سے-بچاؤ-کے-ٹیکے-لگنے-2-بچے-جاں-بحق-4-کی-حالت-نازک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org