0
Saturday 2 Oct 2010 12:55

امریکی حکومت لاطینی امریکا کے ممالک میں مداخلت سے باز آ جائے، ہوگو شاوز کا انتباہ

امریکی حکومت لاطینی امریکا کے ممالک میں مداخلت سے باز آ جائے، ہوگو شاوز کا انتباہ
اسلام ٹائمز- انٹرفیکس نیوز ایجنسی کے مطابق وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز نے امریکی حکومت کو خبردار کیا کہ وہ لاطینی امریکا کے ممالک میں مداخلت سے باز آ جائے۔ وہ جمعے کو ارجنٹائن کے دارالحکومت بونس آئرس میں منعقدہ شمالی امریکہ کے ممالک کی یونین UNASUR کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ ہوگو شاوز نے شرکاء کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امریکا سے مطالبہ کرنا چاہئے کہ وہ اپنے استعماری ہاتھ لاطینی امریکہ کے ممالک سے دور رکھے۔
وینزویلا کے صدر نے کہا کہ امریکی حکومت لاطینی امریکا کے ممالک میں بغاوت کیلئے کروڑوں ڈالر خرچ کر رہی ہے۔ بونس آئرس میں UNASUR کا یہ ہنگامی اجلاس اکواڈور میں تازہ ترین بغاوت کی ناکام کوشش کا جائزہ لینے کی غرض سے منعقد ہوا ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ جمعرات کو پلیس اہلکاروں کی بڑی تعداد نے اکواڈور کے صدر رافائل کورے آ کو یرغمال بنا لیا تھا جس پر فوج نے آپریش کرتے ہوئے صدر کو ان سے چھژوا لیا اور بغاوت کی کوشش ناکام بنا دی۔
خبر کا کوڈ : 38952
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش