QR CodeQR Code

ایران کیجانب سے عراق کے مقدس شہر سامرہ پر دہشتگردوں کے حملہ کی شدید مذمت

6 Jun 2014 11:48

اسلام ٹائمز: ایرانی وزارت خارجہ کی ترجمان نے بین الاقوامی برادری اور انٹرنیشنل اداورں سے مطالبہ کیا کہ وہ دہشتگردی کیخلاف مقابلے مِیں عراقی حکومت کا ساتھ دینے کا اپنا فرض پورا کریں۔ عراق کے شہر سامرہ پر دہشتگرد گروہ داعش کے ان حملوں میں اب تک 50 سے زائد سکیورٹی اہلکار شہید ہوچکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان محترمہ مرضیہ افخم نے عراق کے شہر مقدس سامرہ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ ایران کے خبر رساں ادارے فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق محترمہ مرضیہ افخم نے شہر مقدس سامرہ میں دہشتگرد گروہ داعش کے وحشیانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ یاد رہے کہ القاعدہ سے وابستہ دہشتگرد گروہ داعش کے اس حملے سے بڑی تعداد میں سکیورٹی اہلکار اور عام شہری شہید ہوچکے ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اس طرح کے جنایت آمیز دہشتگردانہ حملوں کی تعداد میں اضافے پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا اور اس شہر میں مقدس مقامات اور آئمہ ہدایٰ کی قبور پر حملوں کی نسبت خبردار کیا۔ محترمہ مرضیہ افخم نے بین الاقوامی برادری اور انٹرنیشنل اداورں سے مطالبہ کیا کہ وہ دہشتگردی کے خلاف مقابلے مِیں عراقی حکومت کا ساتھ دینے کا اپنا فرض پورا کریں۔ عراق کے شہر سامرہ پر دہشتگرد گروہ داعش کے ان حملوں میں اب تک 50 سے زائد سکیورٹی اہلکار شہید ہوچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 389543

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/389543/ایران-کیجانب-سے-عراق-کے-مقدس-شہر-سامرہ-پر-دہشتگردوں-حملہ-کی-شدید-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org