QR CodeQR Code

عراق،قومی اتحاد نے نوری المالکی کو وزارت عظمیٰ کیلئے امیدوار نامزد کر دیا

2 Oct 2010 14:58

اسلام ٹائمز:نوری المالکی کی جماعت دعوہ پارٹی کے ایک سینیئر عہدے دار نے بغداد میں اتحاد کے ایک اجلاس کے بعد بتایا ہے کہ ''ہم نے نوری المالکی کو وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لیے امیدوار نامزد کر دیا ہے''


بغداد:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق عراق میں سات ماہ کے سیاسی تعطل کے بعد شیعہ جماعتوں پر مشتمل نئے قومی اتحاد نے موجودہ وزیر اعظم نوری المالکی کو وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لیے اپنا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔نوری المالکی کی جماعت دعوہ پارٹی کے ایک سینیئر عہدے دار نے بغداد میں اتحاد کے ایک اجلاس کے بعد بتایا ہے کہ ''ہم نے نوری المالکی کو وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لیے امیدوار نامزد کر دیا ہے''۔قومی اتحاد کے اجلاس میں شریک دو اور ذرائع نے بھی اس اطلاع کی تصدیق کی ہے۔تاہم ابھی تک باضابطہ طور پر اس کا اعلان نہیں کیا گیا۔ 
واضح رہے کہ نوری المالکی کے اتحاد نے 7 مارچ کو منعقدہ عام انتخابات میں نواسی نشستیں حاصل کی تھیں اور مقتدیٰ الصدر کی جماعت کی انتالیس نشستیں ہیں۔صدری جماعت کی جانب سے موجودہ عراقی وزیر اعظم کی حمایت بڑی اہمیت کی حامل قرار دی جا رہی ہے کیونکہ وہ ان کے دوسری مدت کے لیے وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز ہونے کی مخالفت کرتی رہی ہے۔










خبر کا کوڈ: 38969

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/38969/عراق-قومی-اتحاد-نے-نوری-المالکی-کو-وزارت-عظمی-کیلئے-امیدوار-نامزد-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org