0
Saturday 7 Jun 2014 00:42

شمالی وزیرستان سے 15 روز میں غیرملکی نکالے جائیں، سردار مہتاب

شمالی وزیرستان سے 15 روز میں غیرملکی نکالے جائیں، سردار مہتاب
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے قبائلی جرگے کو شمالی وزیرستان میں امن کے قیام اور غیرملکیوں کو نکالنے کے لیے پندرہ روز کی مہلت دی ہے۔ سرکاری تنصیبات اور سکیورٹی فورسز کے قافلوں کو محفوظ بنانے کا بھی مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ شمالی وزیرستان کے گرینڈ جرگے نے حاجی شیر محمد کی سربراہی میں پشاور میں گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب عباسی اور کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی سے ملاقاتیں کیں ہیں۔ گورنر خیبر پختونخوا نے امن و امان کے لیے جرگے کے کردار کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جرگہ پندرہ روز میں شمالی وزیرستان میں قیام امن اور غیرملکیوں کو نکالنے کے اقدامات کرے۔ سرکاری تنصیبات اور سکیورٹی فورسز کے قافلوں کی حفاظت بھی یقینی بنائی جائے۔ حکومت اس دوران علاقے میں کوئی کاروائی نہیں کرے گی۔ امن قائم نہ ہونے کی صورت میں بھرپور ایکشن لیا جائے گا۔ قبائلی رہنماؤں نے گورنر سے ملاقات کو مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 389787
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش