QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان،امریکی جاسوس طیاروں کے میزائل حملے،18 افراد ہلاک،متعدد زخمی

2 Oct 2010 19:44

اسلام ٹائمز:سات گھنٹوں کے دوران تین حملوں میں مجموعی طور پر 8 میزائل فائر کئے گئے،ان میں کم از کم 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے،مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے


میرانشاہ:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کے تین میزائل حملوں میں 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق پہلا حملہ آج صبح نو بجے تحصیل دتہ خیل کے گاؤں انذر کس میں کیا گیا۔دو جاسوس طیاروں نے ایک گھر پر چار میزائل فائر کئے،جس سے مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔حملے میں دس افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے۔چند گھنٹے بعد ہی تحصیل دتہ خیل کے گاؤں تیرمڑہ میں بھی جاسوس طیارے سے ایک مکان پر دو میزائل فائر کئے گئے۔حملے میں چار افراد ہلاک ہوئے جبکہ ملبہ ہٹانے کا کام ابھی جاری ہے۔کچھ ہی دیر بعد اسی گاؤں میں ایک گاڑی کو بھی نشانہ بنایا گیا۔جاسوس طیارے سے دو میزائل فائر کئے گئے،جس سے گاڑی تباہ اور چار افراد ہلاک ہو گئے۔اس طرح سات گھنٹوں کے دوران تین حملوں میں مجموعی طور پر 8 میزائل فائر کئے گئے۔ان میں کم از کم 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔







Print


خبر کا کوڈ: 38984

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/38984/شمالی-وزیرستان-امریکی-جاسوس-طیاروں-کے-میزائل-حملے-18-افراد-ہلاک-متعدد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org