0
Saturday 7 Jun 2014 11:24

ٹیوب ویلوں کی بجلی بحال نہ ہونے سے کوئٹہ شہر میں پانی کی کمی کا بحران تاحال جاری ہے، سلمٰی ہاشمی

ٹیوب ویلوں کی بجلی بحال نہ ہونے سے کوئٹہ شہر میں پانی کی کمی کا بحران تاحال جاری ہے، سلمٰی ہاشمی

اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) کی رہنماء محترمہ سلمیٰ ہاشمی نے کہا ہے کہ ٹیوب ویلوں کی بجلی بحال نہ ہونے سے کوئٹہ شہر میں پانی کی کمی کا بحران تاحال جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے تو ایک ماہ تک کوئٹہ کے بیشتر علاقوں کے سرکاری ٹیوب ویلوں کو بجلی اس بہانے کی آڑ میں نہ دی گئی کہ بولان میں بجلی کے چار ٹاور تیز طوفانی ہواؤں کی وجہ سے گر گئے ہیں اور اب بلوں کی ادائیگی نہ ہونے کا بہانہ کرکے ان ٹیوب ویلوں کو بجلی فراہم نہیں کی جا رہی۔ جس سے صوبائی دارالخلافہ کے بہت سارے علاقوں میں پانی کی کمی کا بحران بدستور جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اداروں کا مقصد عوام کو سہولتیں فراہم کرنا ہوتا ہے نہ کہ ان کی مشکلات میں اضافہ کرنا۔ انہوں نے کہا کہ مری آباد، علمدار روڈ، طوغی روڈ، بروری روڈ، اسپنی روڈ، سبزل روڈ، ہزارہ ٹاؤن، سریاب روڈ، نواں کلی اور شہر کے دیگر کئی علاقوں سے عوام کی طرف سے یہ شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ انہیں پورا وقت پانی مہیا نہیں کیا جا رہا۔ وہ اس مہنگائی کے دور میں ٹینکر مافیا سے بھاری قیمت پر پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔ محترمہ سلمیٰ ہاشمی نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں لوگوں کی اکثریت مزدور پیشہ، دیہاڑی دار اور غریب طبقہ سے تعلق رکھتی ہے اور یہ مناسب نہیں ہے کہ سرکاری ٹیوب ویلوں کی بجلی بحال نہ کرکے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے اعلٰی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سرکاری ٹیوب ویلوں کی بجلی فوراً بحال کرکے پانی کی کمی کا مسئلہ حل کریں، تاکہ عوام سکھ کا سانس لیں۔

خبر کا کوڈ : 389852
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش