0
Saturday 2 Oct 2010 21:56

ایران،پاکستان کے سیلاب زدگان کے لئے مزید تین ہزار ٹن کی امدادی کھیپ روانہ

ایران،پاکستان کے سیلاب زدگان کے لئے مزید تین ہزار ٹن کی امدادی کھیپ روانہ
زاہدان:اسلام ٹائمز-ایران کے وزیر داخلہ مصطفی محمد نجار نے کہا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی کے بیانات کے بعد پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد میں مزید سوملین ڈالر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير داخلہ نے بتایا کہ آج (سنیچر) بھی سیلاب متاثرین کے لئے تین ہزار ٹن امدادی سامان زمینی راستے سے ٹرین اور ٹرکوں کےذریعے پاکستان روانہ کیا جا رہا ہے۔ مصطفی محمد نجار نے آج جنوب مشرقی ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے مرکز زاہدان کے ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ کی میٹنگ میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے،ایک حصہ امداد اور دوسرا تعمیرنو پر مشتمل ہے امدادی کام ہلال احمر کمیٹی کے سپرد کیا گیا ہے اور تعمیرنو کا کام ہاؤسنگ فاؤنڈییشن کے حوالے کیا گیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير داخلہ نے کہا کہ اب تک پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے دو سو ٹن امدادی سامان روانہ کیا جا چکا ہے اور صوبہ پنجاب،صوبہ بلوچستان اور صوبہ سندھ ميں سات میڈیکل کیمپ،ایک سو پچاس ڈاکٹر،ایک سو چودہ امدادی کمیپ اور چودہ ہزار کیمپ لگائے جا چکے ہيں۔وزیر داخلہ محمد نجار نے کہا کہ آج بھی ایرانی عوام کی جانب سے تین ہزار ٹن امدادی سامان پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے روانہ کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 38988
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش