QR CodeQR Code

جہلم، پاکستان کی تاریخ کا تیل کا سب سے بڑا ذخیرہ دریافت

7 Jun 2014 21:07

اسلام تائمز: ذرائع کے مطابق غوری ایکس ون نامی اس کنویں میں یومیہ تیل کی پیداوار کا تخمینہ 5500 بیرل ہے جبکہ کنویں میں تیل کی پیداوار کے ذخیرے کا اندازہ 2 کروڑ 20 لاکھ بیرل لگایا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحصیل سوہاوہ میں تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت ہوا ہے جسے ملک میں تیل کی پیداوار کا سب سے بڑا ذخیرہ قرار دیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے نواحی علاقے دھمیک میں تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت کیا گیا ہے جسے ملک میں تیل کی پیداوار کا سب سے بڑا ذخیرہ قرار دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق غوری ایکس ون نامی اس کنویں میں یومیہ تیل کی پیداوار کا تخمینہ 5500 بیرل ہے جبکہ کنویں میں تیل کی پیداوار کے ذخیرے کا اندازہ 2 کروڑ 20 لاکھ بیرل لگایا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ذخیرے سے رواں ماہ کے آخر تک تیل کی پیداوار شروع ہونے کا امکان ہے۔


خبر کا کوڈ: 390052

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/390052/جہلم-پاکستان-کی-تاریخ-کا-تیل-سب-سے-بڑا-ذخیرہ-دریافت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org