0
Sunday 3 Oct 2010 10:39

سی آئی اے نے فاٹا میں آپریشنز کا دائرہ وسیع کر دیا،امریکی اخبار

سی آئی اے نے فاٹا میں آپریشنز کا دائرہ وسیع کر دیا،امریکی اخبار
واشنگٹن:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق ایک امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سی آئی اے نے قبائلی علاقوں میں آپریشنز کا دائرہ بڑھاتے ہوئے اضافی ڈرونز کے ساتھ دیگر جدید ہتھیار اور وسائل بھی استعمال کرنا شروع کر دییے،حملوں میں شدت لانے کی حکمت عملی پچھلے سال امریکی وزیر دفاع اور سی آئی اے سربراہ نے مرتب کی۔واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں موجود امریکی فوج کی رسائی سے باہر علاقوں میں کارروائی کی صلاحیت بڑھانے کیلئے سی آئی اے کو مزید پریڈیٹر اور رِیپر ڈرونز کے علاوہ دیگر ہتھیار بھی فراہم کیے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق قبائلی علاقوں میں آپریشن تیز کرنے کیلئے حکمت عملی مرتب کرنے پر گزشتہ سال سے کام ہو رہا تھا۔اس سلسلے میں سی آئی اے نے اضافی وسائل مانگے تھے۔جس کی وائٹ ہاؤس نے حمایت کی۔رابرٹ گیٹس اور لیون پنیٹا نے انہیں کوششوں کے تحت وہ منصوبہ بنایا،جس کے تحت اِن دنوں قبائلی علاقوں میں حملوں میں تیزی نظر آ رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک مہینے کے دوران ڈرونز کا اصل ہدف حقانی نیٹ ورک تھا۔ تاہم حملوں میں حالیہ تیزی کا مقصد یورپ میں دہشت گردی کا القاعدہ کا مبینہ منصوبہ ناکام بنانا بھی تھا۔


خبر کا کوڈ : 39007
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش