0
Saturday 7 Jun 2014 23:11

کراچی، نجی اسپتال میں 7 بچوں کی اموات ڈاکٹروں کی غفلت سے ہوئی

کراچی، نجی اسپتال میں 7 بچوں کی اموات ڈاکٹروں کی غفلت سے ہوئی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے کورنگی میں واقع نجی اسپتال میں سات بچوں کی اموات میں ڈاکٹرز کی غفلت ثابت ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ نےحقائق پر سے پردہ اٹھا دیا۔ محکمہ صحت سندھ ذرائع کے مطابق کورنگی کے نجی اسپتال میں سات بچوں کی اموات کی ابتدائی تحقیقات رپورٹ میں ڈاکٹروں کی غفلت ثابت ہوگئی ہے۔ رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ سرکاری اسپتالوں میں آنے والے بچوں کو یہاں بھیج دیا جاتا تھا تاکہ والدین سے ہزاروں روپے بٹورے جا سکیں۔ تین بچوں کی اموات صبح کے وقت ہوئی تھی لیکن بات کو چھپانے کیلئے بچوں کو انکوبیٹر میں ہی رکھا گیا۔ رپورٹ کے مطابق آئی سی یو میں ڈاکٹر موجود نہیں تھا، بلکہ وہ فون پر ہدایات جاری کرتا رہا۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جن ڈاکٹرز کی ڈیوٹی تھی وہ ناتجربہ کار تھے جبکہ طبی عملہ بھی غیر تربیت یافتہ تھا۔ پولیس اسپتال کے مالک کی تلاش جگہ جگہ چھاپے مار رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 390088
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش