QR CodeQR Code

موجودہ حالات میں حکومت تذبذب کا شکار ہے جبکہ اداروں کے ساتھ کھیل کھیلا جا رہا ہے، کائرہ

7 Jun 2014 23:30

اسلام ٹائمز: نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومت نے رات کے اندھیرے میں چیئرمین پیمرا کو تعینات کیا جبکہ جیو کے خلاف پیمرا کی جانب سے سزا کے فیصلے کے بعد معاملہ مزید ابہام کا شکار ہو گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ حکومت اداروں کے ساتھ کھیل کھیل رہی ہے جبکہ جیو کے خلاف پیمرا کے فیصلے سے معاملہ مزید ابہام کا شکار ہوگیا ہے۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے رات کے اندھیرے میں چیئرمین پیمرا کو تعینات کیا جبکہ جیو کے خلاف پیمرا کی جانب سے سزا کے فیصلے کے بعد معاملہ مزید ابہام کا شکار ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں حکومت تذبذب کا شکار ہے جبکہ اداروں کے ساتھ کھیل کھیلا جا رہا ہے۔ سابق وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ اداروں کی تضحیک نہیں ہونی چاہیئے جبکہ پرویز رشید پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ قلم والوں کے ساتھ ہیں، غلیل والوں کے ساتھ نہیں، اس قسم کے بیانات سے حکومتی رویوں کا اظہار ہوتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 390096

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/390096/موجودہ-حالات-میں-حکومت-تذبذب-کا-شکار-ہے-جبکہ-اداروں-کے-ساتھ-کھیل-کھیلا-جا-رہا-کائرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org