0
Sunday 8 Jun 2014 08:58

پاک ایران گیس منصوبے پر کوئی دباؤ قبول نہیں کرینگے، جمال کمال

پاک ایران گیس منصوبے پر کوئی دباؤ قبول نہیں کرینگے، جمال کمال
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر مملکت برائے پٹرولیم جمال کمال نے لاہور کے قریب مرید کے میں آئل ڈپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکہ سمیت کوئی بیرونی دبائو قبول نہیں کریں گے، پاکستان توانائی بحران کا شکار ہے اور اپنے عوام کو اس بحران سے نجات دلانے کے لئے حکومت ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔ اس موقع پر چیئرمین اوگرا سعید خان، ہس کول پاکستان کے چیئرمین ممتاز حسن خان، محمد سلیم بٹ نے بھی خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت جمال کمال کا کہنا تھا کہ توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے حکومت پاکستان کی ترکمانستان کے ساتھ بھی بات چیت چل رہی ہے امید ہے کہ اگلے ہفتے میں ترکمانستان کے ساتھ بھی معاہدہ طے پا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بہت بڑا حصہ گیس بحران کی وجہ سے آئل سیکٹری کی طرف جا رہا ہے جس سے آئل سیکٹر میں بھی بحرانی کیفیت پیدا ہونے کے خدشات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاروں کو محفوظ مواقع دے رہے ہیں تاکہ وہ بلا خوف و خطر یہاں سرمایہ کاری کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے فیوچر پلان تیار کر لیا ہے، پاکستان کے پاس دس سال کے گیس ذخائر رہ گئے ہیں جس کے لئے حکومت کو ترجیحی بنیادوں پر کام کرنا ہو گا۔ اس موقع پر ہس کول کے چیئرمین نے کہا کہ ان کا ادارہ پاکستان میں 6 سو ارب سے زائد کی سرمایہ کاری کر کے 13 ہزار سے زائد افراد کو روز گار فراہم کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 390161
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش