0
Sunday 8 Jun 2014 20:52

دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں تاخیر قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، صاحبزادہ حامد رضا

دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں تاخیر قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل ’’جاگ پاکستانی جاگ‘‘ مہم چلائے گی۔ اس سلسلہ میں ضلعی سطح پر جاگ پاکستانی جاگ کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی۔ رمضان المبارک کے دوران رابطہ عوام مہم شروع کی جائے گی جبکہ عید کے بعد ’’گو نواز گو‘‘ تحریک چلے گی۔ بجٹ سے عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں ملا۔ حکومت نے امراء دوست اور غریب دشمن بجٹ پیش کیا ہے۔ نااہل اور ناکام حکومت اپنے انجام کو پہنچنے والی ہے۔ غریبوں کی خودکشیاں حکومت سے مایوسی اور ریاست پر عوام کے عدم اعتماد کی دلیل ہیں۔ ایک خاندان کی حکومت کو جمہوریت قرار نہیں دیا جا سکتا۔ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے حکومتی دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کی کور کمیٹی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ پنجاب میں اغواء برائے تاوان انڈسٹری بن چکی ہے۔ پنجاب میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے بڑھتے واقعات پنجاب کے حکمرانوں کے لیے لمحۂ فکریہ ہیں۔ حکمران قوم کو سبز باغ دکھانے کے سوا کچھ نہیں کر رہے۔ بجٹ سے سرکاری ملازمین اور کسانوں کو مایوسی ہوئی ہے۔ بارود والوں کی شکست نوشتۂ دیوار ہے۔ سکیورٹی فورسز پر تازہ حملوں کے بعد دہشت گردوں سے مذاکرات کا کوئی جواز باقی نہیں رہا۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں تاخیر قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 390270
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش