QR CodeQR Code

پاکستان کو چاروں طرف سے گھیرا جا رہا ہے، علامہ ریاض شاہ

8 Jun 2014 21:11

اسلام ٹائمز: مرکزی ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت کا کہنا ہے کہ عالمی ایجنڈے کے تحت پاکستان کے حالات خراب کیے جا رہے ہیں۔ پاکستان میں انتشار اور فساد پھیلانا عالمی گریٹ گیم کا حصہ ہے۔ ملک نازک صورتحال سے دوچار ہے۔ ان حالات میں ملک کو قومی یکجہتی و اتحاد کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے علیحدگی پسندوں کو بھارت کی پشت پناہی حاصل ہے۔ بھارت کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں سے مسلسل انحراف کر رہا ہے۔ پاکستان میں بے گناہوں کا خون بہانے والے دہشت گردوں کو را سرپرستی، اسلحہ اور پیسہ فراہم کر رہا ہے۔ عالمی ایجنڈے کے تحت پاکستان کے حالات خراب کیے جا رہے ہیں۔ پاکستان میں انتشار اور فساد پھیلانا عالمی گریٹ گیم کا حصہ ہے۔ ملک نازک صورتحال سے دوچار ہے۔ ان حالات میں ملک کو قومی یکجہتی و اتحاد کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اہلسنّت پنجاب کے صدر مفتی محمد اقبال چشتی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے علماء و مشائخ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ قومی راہنما پوائنٹ سکورنگ اور بلیم گیم کو چھوڑ کر ملک و قوم کے سلگتے مسائل پر توجہ دیں۔ ملک اداروں کے ٹکراؤ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ یہ وقت سیاست کا نہیں ملک بچانے کا ہے کیونکہ پاکستان کو چاروں طرف سے گھیرا جا رہا ہے۔ تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں جلاؤ گھیراؤ کی بجائے آئین و قانون کا راستہ اختیار کریں۔


خبر کا کوڈ: 390272

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/390272/پاکستان-کو-چاروں-طرف-سے-گھیرا-جا-رہا-ہے-علامہ-ریاض-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org